تازہ ترینخبریںدنیاسپیشل رپورٹپاکستان

غزہ کے مظلوموں کے حق میں مظاہرہ : سینٹر مشتاق ، ناظم اعلیٰ جمعیت کے خلاف ایف آئی آر درج

نمائندہ جہان پاکستان: عبد الرحمٰن ارشد

غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں دنیا بھر کی یونیورسٹیز میں ہونے والے طلبہ کے احتجاج کے تسلسل میں گزشتہ روز بروز جمعہ twins cities (اسلام آباد اور راولپنڈی) کے طلبہ و طالبات نے
"From California to Karachi- We are One”
کے عنوان سے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی اور سینٹر مشتاق خان کی قیادت میں امریکن ایمبیسی کے باہر احتجاجی مارچ کیا ۔ جس کو اسلام آباد پولیس نے پرتشدد کاروائی کرتے ہوئے آگے بڑھنے سے روکا، جس کے نتیجہ میں جمیعت کے قائدین نے احتجاجی مارچ کو دھرنا ڈکلیئر کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے کامیاب احتجاجی دھرنا کی وجہ سے انتظامیہ مذاکرات پر مجبور ہوئی اور مظاہرین کے تین بنیادی مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا ۔

اسلامی جمیعت طلبہ نے کون سے مطالبات سہر فہرست رکھے ؟

1: امریکی ایمبسی میں طلبہ کا وفد ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب سید تصور کاظمی کی سر براہی میں احتجاجی میمورنڈم پیش کرے گا .

2: پاکستان میں آئے امریکی میوزیکل بینڈ کو ملک بدر کیا جائے گا ۔

3: پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں ہونے والے میوزیکل کنسرٹس کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے گا۔

انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے طلبہ سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” اگر انتطامیہ کے یہ مذکرات بدنیتی پر مبنی ہوئے اور کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کیا گیا تو خیبر تا کشمور لاکھوں غیرت مند طلبہ بر سر احتجاج ہو جائیں گے اور اسلام آباد میں بیٹھے "امریکی غلام” طلبہ کے اس سیلاب کو روک نہ پائیں گے”

ناظم اعلیٰ نے طلبہ سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہونے والی بربریت کے اختتام تک طلبہ میں بیداری کی یہ عالمی تحریک جاری رہے گی اور پاکستانی طلبہ اس میں بھر پور حصہ لیتے رہیں گے ۔

رات کامیاب مذاکرات کے بعد پُرامن دھرنے کا اختتام ہوا لیکن انتظامیہ نے بد نیتی کا ثبوت دیتے ہوئے جمعیت کے ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی ، سینٹر مشتاق احمد خان و دیگر قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button