تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

مرکزی کرداروں کے ساتھ کھانا کھانے کی کوشش کی تو گریبان سے پکڑ کر باہر نکال دیا گیا

گزشتہ دنوں گھریلو جھگڑوں کے باعث شہ سرخیوں میں رہنے والے بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ” کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ایک بار مرکزی اداکاروں کے ساتھ کھانا کھانے کی کوشش کی تو گریبان سے گھسیٹ کر باہر کردیا گیا۔”

خیال رہے کہ اداکار نواز الدین صدیقی کا تعلق بھارت کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے، جونیئر آرٹسٹ سے صف اول تک آنے میں انہیں سخت محنت سے گزرنا اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔

حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ” اب بھی بھارت میں کئی ایسے پروڈکشن ہاؤسز ہیں جہاں مرکزی اداکاروں اور معاون اداکاروں کے ساتھ مختلف رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ بطور جونیئر آرٹسٹ مجھ سے کئی مرتبہ بدسلوکی کی گئی، سیٹ پر اسپاٹ بوائے سے پانی مانگتا تو وہ مکمل طور پر مجھے نظر انداز کردیتا جس کے بعد مجھے خود اُٹھ کر پانی پینا پڑتا جبکہ کھانے کے اوقات میں کاسٹ اور عملے کو الگ کردیا جاتا،جونیئر آرٹسٹ مرکزی اداکاروں سے علیٰحدہ ہوکر کھانا کھاتے ہیں، معاون اداکاروں کی اپنی جگہ ہے اور اسی طرح مرکزی اداکاروں کی اپنی جگہ ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button