تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سیزن کا 1 ارب 25 کروڑ معاوضہ: بھارتی اداکار جس نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

ایک سیزن کا 1 ارب 25 کروڑ معاوضہ: بھارتی اداکار جس نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

نہیں، یہ سیف علی خان، نوازالدین صدیقی یا پنکج ترپاٹھی نہیں ہیں۔۔ جاننے کے لئے پڑھتے جائیے۔

دنیا بھر میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اور جب کہ فلمیں اب بھی سب سے اہم سرمایہ کاری ہیں، او ٹی ٹی سٹریمنگ پلیٹ فارمز یعنی نیٹ فلکس وغیرہ دنیا پر حاوی ہیں اور محسوس ہوتا ہے کہ آخر کار یہ روایتی پر قبضہ کر لیں گے۔ بالی ووڈ اداکار بھی تیزی سے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے لئے اداکاری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ حیران کن طور پر یہ پلیٹ فارمز بھارتی اداکاروں کو اربوں روپیہ بطور معاوضہ دے رہے ہیں۔ اور کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے او ٹی ٹی اداکار کون ہیں؟ تو انکا نام ہے اجے دیوگن۔ جی ہاں اجے دیوگن جنہوں نے حال ہی میں او ٹی ٹی کی تاریخ کا سب سے بھاری چیک وصول کیا ہے۔

اگرچہ بہت سے OTT پلیٹ فارم دیکھنے کے لیے دستیاب ہیں، بھارت میں فی الحال نیٹ فلکس٬ ڈزنی ہاٹ سٹار ایمازون پرائم کا غلبہ ہے۔ آئیے، ان پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہندوستانی اداکاروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جن میں اجے دیوگن نمبر ون ہیں۔
یہ آپ کو حیران کر سکتا ہے، لیکن اجے دیوگن مبینہ طور پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں اور انہیں اپنے سیزن رودرا دی ایج۔آف ڈارکنس ڈزنی ہاٹ سٹار پر ریلیز ہونے کے لیے 125 کروڑ روپے کا بھاری چیک ملا ہے۔
قطار میں اگلے نمبر پر سیف علی خان ہیں، جنہوں نے سیکرڈ گیمز کے سیزن 1 کی آٹھ اقساط کے لیے 15 کروڑ روپے کا بھاری چیک لیا۔ مرزا پور 2 کے لیے 10 کروڑ روپے۔

اگلے نمبر پر منوج باجپائی ہیں، جنہوں نے او ٹی ٹی سیزن پر قابل ستائش کام کیا ہے اور دی فیملی مین کے دوسرے سیزن کے لیے 10 کروڑ کا چیک حاصل کیا ہے۔ منوج کے بعد نوازالدین صدیقی کا نمبر آتا ہے، جنہوں نے سیکرڈ گیمز کے دوسرے سیزن کے لیے 10 کروڑ روپے کی بڑی رقم لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button