تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کی ٹانگ میں سوجن بڑھنے سے انفیکشن کا خطرہ ، ڈاکٹرز کا مکمل آرام کا مشورہ

ڈاکٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹانگ میں سوجن بڑھنے سے انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی عمران خان کی گذشتہ روز لاہورہائیکورٹ پیشی کے موقع کے پاؤں پر دباؤ آنے سے سوزش ہوگئی۔

ذرائع میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا اور آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ میں سوجن بڑھنے سے انفیکشن کاخطرہ ہے، سوجن سے انفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کیا جائے گا۔

میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو غیر معمولی نقل وحرکت کیلئے وہیل چیئر کے استعمال کی ہدایت کردی ہے۔

یاد رہے وزیرآباد حملے میں گولی لگنے کے 4 ماہ بعد تک عمران خان کو ڈاکٹرز نے نقل وحرکت سے روکا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button