Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کا آج لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان

تحریک انصاف کی جانب سے آج زمان پارک لاہور سے دوپہر ایک بجے ریلی نکالی جائے گی۔

ریلی فیروز پور روڈ سے ہوتی ہوئی داتا دربار پر ختم ہوگی، عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریلی آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کا اصلی شیر آج زمان پارک سے نکلے گا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے ریلی سے متعلق پی ٹی آئی کو خط لکھ کر موجودہ صورتحال میں زیادہ حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Click to listen highlighted text!