تازہ ترینخبریںپاکستان

گوجرانوالہ ، لنڈا بازار کی آگ بجھا دی گئی

گوجرانوالہ میں شیرانوالہ باغ کےقریب لنڈا بازار میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کپڑوں کے 300 سے زائد سٹالز جل کر خاکستر ہوگئے، ریسکیو کی6 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر سوا دو گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پایا گیا ہے۔

شدید دھوئیں اور تنگ جگہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکل کا سامنا رہا، تاہم اب متاثرہ جگہ پر کولنگ کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button