تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان بم پروف گاڑی میں انتخابی مہم چلائیں گے , حماد اظہر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بم پروف گاڑی میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

لاہور میں حماد اظہر نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ عمران خان بدھ کو انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بدھ کو زمان پارک سے داتا دربار تک نکالی جانے والی انتخابی ریلی کی قیادت کریں گے۔

حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان سیکیورٹی کے پیش نظر بم پروف گاڑی میں ریلی کی قیادت کریں گے۔ عمران خان کی پیشی پر کارکنوں کا جم غفیر تھا،رانا ثنا اللّٰہ آج رو رہے تھے کہ الیکشن نہ ہو۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر پیمرا کی پابندی غیر آئینی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button