تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ کے نجی سکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں مشروبات پر پابندی

سندھ کے نجی سکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں مشروبات پر پابندی عائد کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے سکولوں کے احاطے میں لمکا/ سوڈا ڈرنک کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

رجسٹرار رفیعہ ملاح کے نوٹیفکیشن کے مطابق چند روز قبل ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک پرائیویٹ سکول کے کلاس پنجم کے طالب علم کی لمکا ڈرنک سے بھری شیشے کی بوتل پھٹنے سے ہلاکت ہوگئی جو کہ سکول کے احاطے میں ایک سٹال پر رکھی ہوئی تھی۔

لہٰذا نجی طور پر زیر انتظام تمام سکولوں کے پرنسپلز، منتظمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی کانچ کی بوتل میں ڈرنکس کو سکولوں کے احاطے میں فروخت کے لیے نہ رکھا جائے۔

اسی طرح، شیشے کی بوتلوں میں موجود سافٹ ڈرنک، مشروبات کو سکول میں نہ رکھا جائے اور نہ ہی فروخت کیا جائے، تاہم ایسے سافٹ ڈرنکس جو پلاسٹک کی بوتلوں یا کین میں ہیں سکولوں میں فروخت کیے جا سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدامات بچوں کی حفاظت کیلئے کیے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسا دردناک واقعہ پیش نہ آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button