تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست مقامی وکیل نے دائر کی جس میں عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عمران خان کی سربراہی میں عدلیہ کے خلاف منظم کیمپین چلائی جارہی ہے، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے پر ججز کے خلاف کیمپین چلائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد میں پیشی پر عمران خان جتھوں کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوئے، سرکاری عمارتوں کو نقصان اور نعرے بازی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونا توہین عدالت ہے۔ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پر پلان کرکے حملہ کیا گیا جس کے ماسٹر مائنڈ عمران خان تھے اور عمران خان نے عدلیہ کو پریشرائز کرنے کے لیے ورکرز کو جوڈیشل کمپلیکس بلایا لہٰذا لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور انہیں عدالت طلب کرکے جواب دہی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button