تازہ ترینخبریںدنیا

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی امیر ممالک کے حربوں کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غریب ممالک کے خلاف امیر ممالک کے حربوں کی مذمت کردی۔

قطر میں 46 کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ امیر ممالک اور توانائی کمپنیاں غریب ممالک کو شرح سود اور ایندھن کی اضافی قیمتوں سے تنگ کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دولت مند قوموں کو کمزور معیشتوں کے فروغ اور صحت و تعلیم بہتر بنانے کے لیے سالانہ 500 ارب ڈالر دینے چاہییں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ انویسٹمنٹ کمپنیاں شرح سود بڑھا رہی ہیں اور توانائی کمپنیاں ریکارڈ منافع کما رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرضوں میں ڈوبے اور کم وسائل والے ممالک کو معاشی ترقی کے چیلنجز درپیش ہیں۔ عالمی مالیاتی نظام اپنے فائدے کے لیے امیر ممالک نے ڈیزائن کیا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ لیکویڈیٹی سے محروم بہت سے ممالک شرح سود کے باعث کیپٹل مارکیٹس سے باہر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button