تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا

 تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی بیانیے کے ساتھ کھڑے ہونے والے سابق ارکان پارلیمنٹ کو ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

بورڈ نے سفارش کی ہے کہ پارٹی کے 80 فیصد سابق ارکان کو ہی ٹکٹس دیے جائیں جبکہ 20 فیصد ٹکٹس نئے امیدواروں کو دینے کی سفارش کی گئی ہے اور پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو بھی آئندہ الیکشن میں اکاموڈیٹ کیا جائے۔

خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے بھی یہی فارمولا ہوگا، مسلم لیگ ن چھوڑ کر آنے والے 5 سے 6 لوگوں کو بھی ایڈجسٹ کیے جانے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں نارتھ پنجاب کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان حتمی امیدواروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے، بورڈ کی سفارشات کی حتمی منظوری پارٹی چیئرمین عمران خان دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button