تازہ ترینتحریکخبریں

ایف آئی اے کا شوکت ترین کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ کے ساتھ گفتگو کی لیک آڈیو پر تحقیقات مکمل کرلیں۔ایف آئی اے تحقیقات کے بعد شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف کارروائی کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف آئی اے تحقیقات میں بتایا گیا کہ شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی، پی ٹی آئی سینیٹر اس طرح قومی مفادات اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے شوکت ترین کی لیک آڈیو پر تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button