تازہ ترینتحریکخبریں

نئے آرمی چیف کے ساتھ کوئی ‘ریلیشن شپ’ نہیں ، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کے ساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں۔

غیر ملکی انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائے گی ، موجودہ حکومت آکشن کے ذریعے آئی ہے ، الیکشن کے ذریعے نہیں۔

https://www.instagram.com/reel/CnjTC4SIJOp/?igshid=OGQ2MjdiOTE=

انہوں نے کہا کہ آج تک کون سا سیاسی رہنما آیا ہے جو اپنی حکومت گرا دیتا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومت ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ 20، 25 کروڑ روپے دے کر لوگوں کو خریدا گیا، جنرل باجوہ نے ان کی مدد کی، انہیں ہمارے اوپر بٹھانے کے لیے، انہوں نے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کروائے۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہماری معیشت کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا، کبھی پاکستان کے معاشی حالات ایسے نہیں رہے جو آج ہیں ، مسائل کا ایک ہی حل ہے ، صاف و شفاف انتخابات، کوئی ملکی سرمایہ کار، کاروباری شخصیت ان پر اعتماد نہیں رکھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کے سرمایہ کار بھی ان پر اعتماد نہیں رکھتے، پاکستان ایک دلدل میں ڈوبتا جا رہا ہے ، سری لنکا جیسی صورتِ حال سے بچنے کا حل ایک ہی ہے فری اینڈ فیئر الیکشن، فری اینڈ فیئر الیکشن کے لیے ہم نے اپنی دو حکومتیں گرائی ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ سٹیبلشمنٹ نے پورا ذور لگایا کہ پرویز الہٰی ن لیگ کے وزیرِ اعلیٰ بن جائیں، انہوں نے ہم سے وفاداری نبھائی اور ہمیں وفاداری واپس دینی تھی، اب یہ ہے کہ وہ تحریک انصاف میں ضم ہو کر ہماری پارٹی کا حصہ بن جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button