تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ کا آج سے آغاز

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔

مہمان ٹیم نے گزشتہ روز جم کر ٹریننگ کی جبکہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد تنہا پریکٹس میں مصروف دکھائی دیئے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شائقین کی مفت انٹری کا اعلان کیا ہے۔کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کے لیے صرف اپنا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم لانا ہوگا۔ اس کے بغیر سٹیڈیم میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

شائقین کو سٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس چلانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ، سٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا، شیشے یا پلاسٹک کی بوتلیں، پاکستانی پرچم اور نیوزی لینڈ کے جھنڈے کے علاوہ کسی بھی جھنڈے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button