تازہ ترینجرم کہانیخبریں

سی ویو پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے لڑکا لڑکی زخمی

کراچی میں سی ویو پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے لڑکا اور لڑکی زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق زخمی لڑکا اور لڑکی سی ویو پر گھومنے آئے تھے اور موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے لڑکی کو چھیڑنے کی کوشش کی تو لڑکے کا ملزمان سے جھگڑا ہوا۔

ملزمان نے وہاں سے جاتے وقت لڑکا اور لڑکی پر فائرنگ کی جس سے دونوں زخمی ہوگئے ، لڑکا اور لڑکی زخمی حالت میں اپنی موٹرسائیکل پر سول ہسپتال گئے ، جہاں سے پولیس کو زخمیوں کی اطلاع دی گئی ۔ لڑکی منگھوپیر کی رہائشی اور لڑکا گارڈن کا رہائشی ہے ، ملزمان نے زخمیوں سے کوئی قیمتی چیز نہیں لوٹی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button