تازہ ترینخبریںسپورٹس

وسیم اکرم لنکا پریمئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سفیر مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کو سری لنکا کی لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) کے تیسرے ایڈیشن کےلیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

ایل پی ایل میں وسیم اکرم کو سابق سری لنکن کپتان اور مایہ ناز بیٹر سنتھ جے سوریا کے ساتھ لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے ۔

ایل پی ایل کا تیسرا سیزن 6 دسمبر سے 23 دسمبر تک کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے کرکٹرز شریک ہوں گے۔

وسیم اکرم ایل پی ایل کا سفیر بنائے جانے پر خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں سری لنکن فینز سے ہمیشہ پیار اور محبت ملا ہے، اس لیگ سے اچھے کھلاڑی سری لنکا کو مل رہے ہیں، جو ہمیں ایشیا کپ میں بھی نظر آئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button