تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کیلئے خصوصی وکیل نامزد

امریکی محکمہ انصاف نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کیلئے خصوصی وکیل نامزد کر دیا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کیلئے جنگی جرائم کے سابق تفتیش کار جیک سمتھ کو سپیشل پراسیکیوٹر مقررکیا گیا ہے۔

نئی ذمہ داری ملنے پر جیک سمتھ کا کہنا ہے کہ کہ تحقیقات کو تیزی سے آگے بڑھاؤں گا، آزادانہ فیصلے کروں گا۔

دوسری جانب جیک سمتھ کی بطور سپیشل پراسیکیوٹر تقرری پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کرتے ہوئے سپیشل پراسیکیوٹر کی تقرری کو سیاسی اورغیرمنصفانہ قرار دے دیا ہے۔

مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کیلئے جنگی جرائم کے سابق تفتیش کار جیک سمتھ کی تقرری پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ کسی طور قابل قبول نہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ انصاف کے نظام کوسیاسی نہیں بنائے گی، سپیشل پراسیکیوٹر کی تقرری کا صدر بائیڈن اور ہمیں علم نہیں تھا اور نہ ہی ہم نے کوئی پیشگی نوٹس بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2024 کے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button