تازہ ترینتحریکخبریں

اقوام متحدہ ، آئی جی پنجاب کو ایڈوائزر نہ رکھے ، پی ٹی آئی کا خط

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اقوام متحدہ کو آئی جی پنجاب کو بطور ایڈوائزر نہ رکھنےکے لیے خط لکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ  عمران خان کی ہدایت پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو خط بھیج رہے ہیں کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو اپنے ایڈوائزر کے طور پر نہ لیں۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خراب چوائس ہے، جو شخص اپنے ملک میں سابق وزیر اعظم کو سکیورٹی نہیں دے سکا وہ اقوام متحدہ کو کیا ایڈوائس دےگا۔

خیال رہےکہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے پولیس ایڈوائزر فار پیس آپریشنز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق فیصل شاہکار اس پوزیشن پر منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی ہیں، اس سے قبل اس پوزیشن پر یورپی اور مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد تعینات ہوتے رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پاکستانی پولیس سروس کے سینیئر افسر ہیں جنہیں پاکستان پولیس سروس میں لگ بھگ 30  سال جب کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز اور مختلف فیلڈ ڈیوٹیوں پراقوام متحدہ کے لیے کام کرنے کا 9سالہ تجربہ ہے۔

فیصل شاہکار نے 2021-2020 میں یونائیٹڈ نیشن اسٹینڈنگ پولیس کپیسٹی میں بطور ٹیم لیڈر خدمات سر انجام دیں، اس سے قبل 2005 سے 2008 اور 2011سے 2013میں بھی وہ اقوام متحدہ پولیس ڈویژن میں تعینات رہ چکے ہیں۔

فیصل شاہکار نے یونائیٹڈ نیشن مشن کے تحت لائبیریا اور بوسنیامیں بھی تین برس سے زائد عرصہ فرائض سرانجام دیے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button