تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، علی زیدی کا فیصل واوڈا سے متعلق اہم بیان

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے واقعے پر فیصل واوڈا اور رانا ثنااللہ سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔

صدرپی ٹی آئی سندھ علی زیدی ڈی ایچ کیو اسپتال وزیرآباد پہنچے جہاں انہوں نے زیرِعلاج ایڈمن منیجر راشد اور ڈی جےحمزہ کی عیادت کی۔

علی زیدی نے کہا کہ راناثنااللہ جو کہتا تھا کہ خونی مارچ ہو گا آج ہو گیا راناثنااللہ اور فضول بولنے والے ساتھیوں پر ایف آئی آر ہونی چاہیے لانگ مارچ میں ہمارےساتھ خواتین اور بچےبھی شامل ہیں پی ٹی آئی میں کوئی عزیربلوچ، صولت مرزا اور گلو بٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان اور فیصل جاوید، احمدچٹھہ کو گولیاں لگی ہیں گزشتہ روزجنہوں نےدھمکی دی وہ پی ڈی ایم کےلوگ ہیں، راناثنا سے پوچھ گچھ ہونی چاہیےکہ یہ خونی لانگ مارچ کیوں ہے کراچی میں ہمارے صدر پر تشدد کیا گیا لیکن سڑک بندکی نہ الیکشن ملتوی کیا ہم ابھی بھی قانون کےدائرےمیں رہ کرکام کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ ایک سے زائد افراد کا کام ہے راناثنااللہ کوہم اسلام آبادسےنہیں نکلنےدیں گے لانگ مارچ پر عمران خان، شاہ محمود اور اسدعمر سےمشاورت کروں گا مسلم لیگ ن نےکل لانگ مارچ نہ گزرنے دینے کا اعلان کیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button