انتخاباتتازہ ترینخبریں

عمران خان نے بیک وقت 6نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(روبی رزاق فیصل اکبر) عمران خان نے بیک وقت 6نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے اپنا ہی 5نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو بیک وقت 5نشستوں پر انتخاب لڑ کر 4نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

ملکی سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار کسی شخصیت نے بیک وقت 6نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔ دوسری طرف بیک وقت ایک درجن سے زائد سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کرکے فتح یاب ہونے کا ریکارڈ بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے نام کرلیا ہے،

ملکی سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں کبھی اتنے بڑے سیاسی اتحاد کو ایک سیاسی جماعت کے تنہا امیدوار نے کبھی شکست سے دوچار نہیں کیا۔ دوسری طرف حالیہ ضمنی انتخابات میں صوبائی اسمبلی پنجاب کی تین میں سے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے پنجاب میں حکمران اتحاد پاکستان تحریک انصاف اور قاف لیگ نے صوبے پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی ہے اور اب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے امکان مزید معدوم ہوگئے ہیں۔

حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج عام انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہوں گے ۔ قبل ازیں بھی صوبائی اسمبلی کی 20میں سے 15نشستوں پر پی ڈی ایم کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button