تازہ ترینخبریںسیاسیات

پنجاب میں حکمران اتحاد کے پاس 190اور اپوزیشن اتحاد کے پاس 180اراکین کی حمایت حاصل

صوبائی اسمبلی پنجاب کی دو نشستوں پر کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کی تعداد 180ہوگئی ہے اور اتحادی جماعت مسلم لیگ قاف کے 10اراکین کی حمایت کے بعد حکمران اتحاد کو مجموعی طور پر190اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی ہے

جبکہ دوسری طرف صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر شکست اور ایک پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ نون کی صوبائی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد اب 167ہوگئی ہے۔ لیکن اسے پاکستان پیپلز پارٹی کے 7، آزاد اراکین کے اتحاد کی 5، راہ حق پارٹی کے ایک اور ایک آزاد رکن کی حمایت حاصل ہے جو بظاہر مسلم لیگ نون کے ساتھ ہے لیکن اعلان نہیں کیا۔

یوں پنجاب میں حکمران اتحاد کے پاس 190اور اپوزیشن اتحاد کے پاس 180اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button