سیاسیات

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر وفاقی وزیر قانون کا بیان

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر وفاقی وزیر قانون نے کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ حتمی فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ تو آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 کی تشریح کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ پریکٹس پروسیجرز ایکٹ کے تحت مناسب ہوتا کہ 5 رکنی لارجر بینچ اس کیس کی سماعت کرتا اور لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار کے معاملے پر حکم امتناع سے احتراز برتنا چاہیے تھا، منتخب رکن کے قانون سازی کے اختیار پر زد پڑتی ہو تو زیادہ احتیاط برتی جاتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 67 واضح ہے کہ رکن کی قانون سازی قانونی نااہلیت کے باوجود برقرار رہتی ہے، آرٹیکل 67 کے مطابق رکن کی قانون سازی کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھایا جاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button