اہم واقعات

9 اکتوبر کے اہم واقعات

واقعات

2009ء – پاکستان کے شہر پشاور کے خیبر بازار میں گاڑی سے کیے جانے والے خودکش دھماکے میں 48 افراد ہلاک ہو گئے۔
1997ء – ملکہ الزبتھ چھتیس سال بعد پاکستان کے چھ روزہ دورے پر آئیں یہ چھتیس سال میں اُن کا دوسرا دورہ تھا۔
1980ء – کمپیوٹر کے ذریعے پہلی بار گھر بیٹھے بینکاری کی گئی۔
1965ء – حکومت پاکستان نے پاکستان ریڈ کراس کا نام تبدیل کرکے ہلا لِ احمررکھنے کا فیصلہ کیا۔
1947ء – چلتی ہوئی گاڑی اور ہوائی جہاز کے مابین پہلی ٹیلی فونک بات چیت کی گئی۔

ولادت

1852ء – ہرمن امیل فشر، جرمن کیمیا دان محقق، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1919ء)
1864ء – ریجینالڈ ایڈورڈ ہیری ڈائر، برطانوی برگیڈیئر جنرل (و۔ 1927ء)
1879ء – میکس وون لیو، جرمن طبیعیات دان و محقق، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1960ء)
1892ء – ایواینڈرک، یوگوسلاویہ کے ناول نگار، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1975ء)
1933ء – سر پیٹر مینسفیلڈ، انگریز طبیعیات دان، نوبل انعام یافتہ (و۔ 2017ء)
1950ء – جوڈی ولیمز، امرکی محقق و فعالیت پسند، نوبل انعام یافتہ
1966ء – ڈیوڈ کیمرن، انگریزی سیاست دان و وزیر اعظم مملکت متحدہ

وفیات

892ء – ابو عیسیٰ محمد ترمذی، فارسی محقق اور محدث (پ۔ 824ء)
1943ء – پیڑ زیمین، ڈچ طبیعیات دان، نوبل انعام یافتہ (پ۔ 1865ء)
1967ء – چی گویرا، ارجنٹائنی کیوبائی طبیب، سیاست دان اور گوریلا رہنما (پ۔ 1928)
1967ء – سیریل نورمن ہنشلوڈ، انگریز کیمیا دان، نوبل انعام یافتہ (پ۔ 1897ء)
1972ء – مریم ہاپکنس، امریکی اداکارہ (پ۔ 1902ء)
1975ء – ن م راشد، پاکستانی شاعر (پ۔ 1910ء)
1987ء – ولیم پی مارفی، انگریزی طبیب، نوبل انعام یافتہ (پ۔ 1892ء)
1999ء – اختر حمید خان، پاکستانی ماہر معاشیات (پ۔ 1914ء)
2004ء – ژاک دریدا، الجیری فرانسیسی فلسفی (پ۔ 1930ء)
2006ء – کانشی رام، بھارتی وکیل اور سیاست دان (پ۔ 1934ء)
2010ء – ماورس آلیس، فرانسیسی ماہر معاشیات، نوبل انعام یافتہ(پ۔ 1911ء)
2015ء – رویندر جین، بھارتی ہدایت کار (پ۔ 1944ء)
2019ء – اسلم آزاد، سندھ کے ایک معروف صحافی

تعطیلات و تہوار

عالمی یوم ڈاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button