تازہ ترینخبریںسیلاب

کشتی الٹنے سے 17 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ

نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں کشتی الٹنے سے 17 افراد ہلاک جبکہ 60 افراد لاپتہ ہو گئے ۔

نائیجیرین نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق کشتی 85 مسافروں کو لیکر جا رہی تھی جب سیلابی ریلے کی نذر ہونے سے یہ واقعہ پیش آیا۔

انامبرا ریاست کے گورنر چوکووما چارلس سولوڈو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حادثے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جکہ 15 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مقامی ساختہ کشتی تھی جس میں 100 افراد کی گنجائش تھی تاہم کشتی کا انجن خراب ہوجانے کے باعث، سیلابی ریلی کی نذر ہوگئی۔

واضح رہے کہ انامبرا نائیجیریا کی36 ریاستوں میں سے ان 29 ریاستوں میں شامل ہے جو  رواں برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے سخت متاثر ہوئی ہیں۔

سیلابی صورتحال نے نہ صرف  گھروں کو تباہ کیا ہے بلکہ فصلیں اور رستے بھی تباہ ہو گئے ہیں اور کم و بیش 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button