تازہ ترینخبریںپاکستان

کوئٹہ میں دستی بم حملہ، چار افراد زخمی ، ملزمان فرار

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دستی بم کے حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے، نامعلوم ملزمان فرار، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سریاب ڈگری کالج کے قریب گوبر میدانی کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو ایک دوکان کے سامنے زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دستی بم دھماکے کے نتیجے میں دوکان کے قریب کھڑے چار افراد خیر محمد، گل خان، صدرالدین اور زین الدین زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button