تازہ ترینخبریںکاروبار

ترکیہ روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر رضامند

ترکیہ نے روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی

میٹنگ کے دوران روس سے پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر ترکیہ اور پاکستان کے درمیان اتفاق ہوا۔

ترکیہ کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روس، قزاقستان اور ازبکستان میں کسی حد تک گیس پائپ لائن کے لیے بنیادی ڈھانچہ پہلے سے ہی موجود ہے۔

ملاقات میں اس سلسلے میں دوطرفہ تجارت کے فروغ، گیس کی فراہمی سمیت لارج اسکیل منصوبوں کے امکانات اور عملدرآمد پر اتفاق رائے کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button