تازہ ترینخبریںدنیا

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کو جواب دینے سے انکار کر دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں  پیشی کے دوران  اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو خاندانی کاروباری سرگرمیوں کی سول تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا، تحقیقات کے دوران ٹرمپ خاندان کے کاروباری لین دین میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی آئین کے تحت ہرشہری کو حاصل حقوق کے تحت اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے تحقیقات کو سیاسی حربہ قراردیتے ہوئے کاروباری بے ضابطگیوں کی تردید کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button