تازہ ترینخبریںدنیا

زیادہ سمارٹ فون استعمال کرنیوالے ممالک میں پاکستان کا سولواں نمبر

 ڈیجیٹل دنیا میں سمارٹ فونز کا استعمال بڑھتا ہی جارہا ہے ،  آج کے دور میں سمارٹ فون سے کوئی بھی دور نہیں ہے۔

 ایسے 10 ممالک جہاں سمارٹ فونز کا استعمال دنیا میں سب سے زیادہ ہوتا ہے کے حوالے سے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے والی جرمن کمپنی اسٹاٹسٹا کے 2021 کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ فون صارفین چین میں موجود ہیں جن کی تعدار 95 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بھارت 49 کروڑ سے زائد سمارٹ فونز صارفین کے ساتھ دوسرے جبکہ تقریباً 27 کروڑ 40 لاکھ صارفین کے ساتھ امریکا کا تیسرا نمبر ہے۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا چوتھے ، برازیل پانچویں، روس چھٹے، جاپان ساتویں، میکسیکو آٹھویں، ویتنام نویں اور جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کا اس فہرست میں 16 واں نمبر ہے۔

کمپنی کے مطابق پاکستان میں 4 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ سمارٹ فونز صارفین ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ  2007 میں ایپل کی جانب سے پہلا آئی فون متعارف کرائے جانے کے بعد سمارٹ فونز کے استعمال میں اضافہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button