دنیا

اسرائیل کے فوجی اڈوں پر حزب اللہ کے تابڑ توڑحملوں نے 1948 کی یاد تازہ کردی

صیہونی مذہبی رہنما آبیشای لیوی نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے حملوں کے باعث صیہونی فوج کو درپیش مشکل صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی صورت حال انیس سو اڑتالیس میں جعلی اسرائیلی حکومت تشکیل پانے کے بعد سے اب تک پیش نہیں آئی تھی ۔ حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے مقبوضہ کفرشوبا کے ٹیلوں پر زبردست گولہ باری کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ استقامت کے مجاہدین نے ملت فلسطین اور ان کے دلیرانہ دفاع کے لئے کفرشوبا ٹیلوں پر واقع رویسات العلم صیہونی فوجی اڈے کے اطراف پر شدید گولہ باری کی ہے۔ اس بیان کے مطابق لبنان کی اسلامی استقامت نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں عرب العرامشہ کالونی کو بھی براہ راست حملے کا نشانہ بنایا۔

صیہونی مذہبی رہنما آبیشای لیوی نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے حملوں کے باعث صیہونی فوج کو درپیش مشکل صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی صورت حال انیس سو اڑتالیس میں جعلی اسرائیلی حکومت تشکیل پانے کے بعد سے اب تک پیش نہیں آئی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button