دنیا

کینیڈا، سکھ رہنما کے قتل کا الزام، بھارتی ہٹ اسکواڈ کے ارکان کی گرفتاریاں

کینیڈا میں پولیس نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں بھارتی ہٹ اسکواڈ کے ارکان کو گرفتار کرلیا ہے .

کینیڈین نشریاتی ادارے سی بی سی کے مطابق تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ اس ہٹ اسکواڈ کو بھارتی حکومت نے سکھ رہنما کے قتل کا ٹاسک دیا تھا .

تحقیقات سے واقف ذرائع نے سی بی سی نیوز کو یہ بھی بتایا کہ پولیس کینیڈا میں قتل ہونے والے تین مزید افراد کے معاملے کی بھی تحقیقات کررہی ہے جس کا ممکنہ طور پر ہردیپ کیس سے تعلق ہوسکتا ہے، ان میں ایڈمنٹن میں قتل ہونے والے 11سالہ لڑکے کا کیس بھی شامل ہے.

ذرائع کے مطابق، ہٹ اسکواڈ میں شامل ارکان شوٹر، ڈرائیور اورسہولت کار کے طور پر مختلف کردار ادا کئے تھے۔ ملزمان کو جمعےکے روز کم از کم دو صوبوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button