دنیا

حوثی گروپ کا بحیرہ روم میں بھی بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے نئے مرحلے کا اعلان

یمن میں حوثی گروپ کے ترجمان نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کے ایک نئے مرحلے کے آغاز کا ااعلان کردیا۔ یمنی حوثی گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے بحیرہ روم سے اسرائیل جانے والے تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔

گروپ کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ یہ کارروائی کا چوتھا مرحلہ ہے اور ہماری رسائی کے اندر کسی بھی علاقے میں اس کا فوری آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہر رفح پر حملے کی صورت میں کسی بھی قومیت کی اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں چاہے وہ کسی بھی کمپنی کے ہوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یمنی حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں کئی بحری جہازوں پر حملے کیے گئے ہیں۔ یہ حملے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ 19 نومبر سے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں 100 سے زیادہ بحری جہازوں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ یمنی گروپ کے عبدالمالک الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ یہ بحری جہاز اسرائیل سے منسلک تھے یا اس کی بندرگاہوں کی طرف جارہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button