تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاک افواج کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پاک فوج نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ شاباش ارشد ندیم، آپ نے پاکستان کو قابل فخر بنا دیا۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنی پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو ک۔

ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان سپورٹس پالیسی کے تحت کیا گیا۔ڈی جی سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو جنوبی افریقہ میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا، تمام میڈلز جیتنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button