تازہ ترینخبریںپاکستان

نیوٹرلز سب کو استعمال کرکے ٹشو کی طرح پھینک دیتے ہیں، لیاقت بلوچ

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نیوٹرلز سب کو استعمال کرکے ٹشو کی طرح پھینک دیتے ہیں ۔سیاستدانوں کی اقرباء پروری سے سیاست سٹیبلشمنٹ کے قبضہ میں چلی گئی ہے۔پی ڈی ایم تاریخ کی بدنام ترین کمزور حکومت ہے جس کا ہر گروہ اقتدار کا مزہ لوٹ رہا ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے۔اتحادی جماعتیں عمران خان کی بچھائی گئی سرنگوں کو صاف کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

ملک میں اقتصادی حالت سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں ۔ بدقسمتی سے سیاسی قیادت بیانہ دیتی ہیں لیکن عملاً کسی نے اپنی پارٹی کو تیار نہیں کیا ہے۔جب سٹیبلشمنٹ ان کو چوسنی ڈالتی ہے تو کوئی لندن اور کوئی بنی گالا جا کر بیٹھ کے بیانیہ جا ری کرتے ہیں۔موجودہ حالات میں اخلاق اور تہذیب تباہ ہو رہی ہے نئی نسل کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جماعت اسلامی ایبٹ آباد کے مرکزی سیکرٹریٹ میں دوروزہ تربیت گاہ ارکان وامیدواران میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی ڈونیشن 50لاکھ کی لاگت سے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے مدرسہ علوم اسلامیہ مقدس ٹاؤن کا بھی افتتاح بھی کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button