تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

مریم اورنگزیب کیا سیاست سے قبل شوبز سے منسلک تھیں؟

سوشل میڈیا پر اس وقت ایک تصویر گردش میں ہے جس میں معروف سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی کے ساتھ ایک کم عمر لڑکی بیٹھی نظر آ رہی ہے۔

اس تصویر کے بارے انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ مسلم لیگ ن کی رہنما، وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب ہیں۔صارفین یہ جان کر کافی حیران ہیں کہ مریم اورنگزیب بچپن میں ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

معصوم اور سادہ نظر آ رہی مریم اورنگزیب کےبچپن کی یہ تصویر دیکھ کر کوئی اندازہ بھی نہیں لگا سکتا یہ کم عمر لڑکی بڑی ہو کر  مخالف سیاسی جماعتوں کو اپنے بیانات کے ذریعے ناک سے چنے چبوادے گی۔

 ٹوئٹر پر بھی ایک یوٹیوبر کی جانب سے یہ تصویر شیئر کی گئی ہے جو کہ کسی پرانے ڈرامے کا سین لگ  رہا ہے۔ اس کے متعلق سوال کیا جا رہا ہے کہ کوئی پہچان سکتا ہے کہ یہ بچی کون سی معروف سیاست دان ہے۔

https://twitter.com/imfaaru/status/1554036968526434304?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1554036968526434304%7Ctwgr%5Ec2a0340c6f9228f743e15d7ff16dca31228f3730%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1119437

دوسری جانب یوٹیوب پر بھی متعدد ویڈیوز میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پرانے ڈرامے کے سین میں نظر آنے والی یہ بچی کوئی اور نہیں بلکہ حکمراں جماعت ن لیگ کی رکن اور مشہور سیاست دان مریم اورنگزیب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button