تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کی ایف 9 پارک میں جمع ہونے کی کال

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن پاکستان کے خلاف ایف 9 پارک میں جمع ہوں۔

اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایف 9 پارک میں آج شام 7 بجے خطاب کروں گا۔ پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن کی شرانگیزیوں کے باوجود پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی شکست کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش کی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ اب عام انتخابات میں بھی ایسا ہی ہونے سے پی ڈی ایم خوف کا شکار ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کو اسلام آباد کے ایف نائن پارک اور سیکٹر ایچ نائن میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button