Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سےکاروبار

چین نے پاکستان کے قرض کی واپسی کی میعاد ایک سال کیلئے بڑھا دی

چین نے پاکستان کے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مد ایک سال کے لیے بڑھا دی۔

چین کے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی پہلی قسط 50 کروڑ ڈالر 27 جون 2022 کو واجب الادا تھی۔

چین کی سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فارن ایکسچینج نے قرض کی واپسی ایک سال کے لیے مؤخر کر دی ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈالر نے ایک لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر پسپائی اختیار کر لی ہے اور مسلسل گراوٹ کی جانب گامزن ہے۔

آج انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 5 روپے 79 پیسے سستا ہو کر 223 روپے کا ہو گیا ہے۔

ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 523 پوائنٹس اضافے کے بعد 41592 ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!