تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

تائیوان تنازع : امریکا دخل اندازی کرنے سے گریز کرے، چین کا انتباہ

امریکی کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی کے مستقبل قریب میں تائیوان کے دورے کی خبروں نے چین اور امریکا کے مابین کشیدگی میں اضافہ کردیا۔

چین نے امریکا کو سخت وارننگ دی ہے کہ اگر امریکی عہدیدار نے تائیوان کا رخ کیا تو چین فوجی طاقت کا استعمال بھی کرسکتا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ایک ٹیلی فون کال کے ذریعے چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو تائیوان تنازع پر دخل اندازی سے باز رہنے کے لیے خبردار کیا۔

واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تائیوان کے معاملے پر ایک عرصے سے تناؤ ہے، چین کا دعویٰ ہے کہ تائیوان اس کا حصہ ہے اور وہ اسے واپس لے سکتا ہے۔

نینسی پلوسی 1997 کے بعد تائیوان کا دورہ کرنے والی اعلیٰ سطح کی پہلی امریکی عہدیدار ہوں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button