تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کراچی، جماعت اسلامی کا ایس ایس پی سٹی آفس پر دھرنا

 جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے ایس ایس پی سٹی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ پولیس نے روڈ بلاک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے عبدالرشید چند روز سے پُرتشدد احتجاج کررہے ہیں، پولیس نے عبدالرشید کے خلاف چاکی واڑہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے سپیکر سندھ اسمبلی سے ایم پی اے کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی۔

دوسری جانب ایم پی اے عبدالرشید نے کہا ہے کہ وہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button