تازہ ترینخبریںپاکستان

بلوچستان، بارشوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 127 ہوگئی

بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 127 ہوگئی ہے۔

صوبے میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ساڑھے 13 ہزار مکانات متاثر ہوئے جبکہ بجلی کے 140 کھمبے گرچکے ہیں۔

طوفانی بارشوں سے قلعہ سیف اللہ اور لسبیلہ میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی، جہاں بارشوں کا 30 سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا۔

بلوچستان میں اس مرتبہ 100 گنا زیادہ بارشیں ہوئیں، اوتھل میں سیلابی ریلے مکانوں کو تنکوں کی طرح بہا لے گئے۔

طوبہ اچکزئی، مستونگ، خضدار اور کوئٹہ میں باغات اجڑنے سے کاشت کار عمر بھر کی جمع پونچی سے محروم ہوگئے۔

آواران، واشک، بسیمہ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہے جس کے باعث متاثرین کو مواصلاتی رابطوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

بارشوں کے باعث کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن کی مرمت کا کام بھی اب تک شروع نہ ہوسکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button