تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

اپنی مرضی کے لیڈر کا انتخاب کرنا ہر قوم کا حق ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی کے لیڈر کا شفاف الیکشن کے ذریعے انتخاب کرنا ہر قوم کا حق ہے۔

شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لانگ مارچ کے لیے نکلنے والی خواتین، بچوں، اور بوڑھوں پر ہونے والے تشدد کی مذمت کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ’جو کچھ بھی اس ملک میں ہوا ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہوا ہے، جس طرح سے عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو ہراساں کیا گیا، ان پر تشدد کیا گیا وہ قابلِ تشویش اور قابلِ مذمت ہے۔‘

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ’ہم کہاں رہ رہے ہیں، کیا ہم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں رہ رہے ہیں، جہاں ساری دنیا دیکھ رہی ہے، کیا اس ملک کی حفاظت کے ذمہ دار جو ادارے یہ سب کچھ نہیں دیکھ رہےکہ لوگوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک ہورہا ہے۔‘

اُنہوں نے سیکیورٹی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ’ خدا کے لیے یہ سب روکیں کیونکہ عوام اپنا حق استعمال کررہی ہے اور اُنہیں یہ حق استعمال کرنے سے نہ روکا جائے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’یہ ہر قوم کا حق ہے کہ وہ باقاعدہ انتخابات کے ذریعے اپنی مرضی کا لیڈر چنے، ہم بھی یہی حق مانگ ررہے ہیں تو ہمارے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے۔‘

شگفتہ اعجاز نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’اس کا مطلب تو پھر یہ ہوا کہ کل کو کوئی بھی مجرم اس ملک میں دندناتا پھرے گا اور عوام کے لیے خطرہ ہوگا لیکن اسے پکڑا نہیں جائےگا، ذرا اس بارے میں سوچیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button