تازہ ترینخبریںکاروبار

ہفتے میں ایک دن گھر سے کام پر ماہانہ 16 کروڑ ڈالر سے زائد کی بچت ہوگی، پاکستان بزنس کونسل

پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ فیول سبسڈی جزوی واپس لینے کا فیصلہ صحیح ہے، ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنے سے ماہانہ 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بچت ہے۔

کونسل کا کہنا ہے کہ فیول سبسڈی جزوی واپس لینے کا فیصلہ تاخیر سے کیا گیا مگر یہ بالکل صحیح فیصلہ ہے۔

بزنس کونسل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کا دہرا خسارہ کم ہوگا۔

کونسل کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کا دورانیہ کم کریں، ورک فرام ہوم کیوں نہیں ہوسکتا ؟

پاکستان بزنس کونسل نے مشورہ دیا کہ ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنے سے ماہانہ 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بچت ہے۔

کونسل نے مزید کہا کہ بچت پر عمل کرنے کا کوئی سیاسی نقصان بھی نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button