تازہ ترینخبریںسیاسیات

حمزہ شہباز کا عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کا حکم

 وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی جو بھی وجہ ہو ہمیں پریشان عوام کو ریلیف دینا ہے، انہوں نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کا حکم بھی دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ نے خود اضلاع کے سرپرائز وزٹ کا فیصلہ کیا جبکہ وزیر اعلیٰ آفس میں چیف منسٹر پرائس کنٹرول سیل قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کے لیے جامع ایکشن پلان پر عملدر آمد ہوگا، آٹے اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھے، مہنگائی کی جو بھی وجہ ہو ہمیں پریشان عوام کو ریلیف دینا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ غیر معمولی حالات میں فوری اقدامات کے متقاضی ہیں، عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button