تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

دو ہندو بہنوں نے چار بیگھہ زرعی زمین عید گاہ کیلئے کیوں عطیہ کی؟

پڑوسی ملک بھارت میں اپنے مرحوم والد کی خواہش پوری کرتے ہوئے دو بہنوں نے اُن کی چار بیگھہ زرعی زمین عیدگاہ کے لیے عطیہ کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برجنندن پرساد رستوگی، جن کا انتقال 20 سال قبل ہوا تھا، اُنہوں نے اپنے قریبی رشتہ داروں کو بتایا کہ وہ اپنی چار بیگھہ زرعی زمین عیدگاہ کی توسیع کے لیے عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے مرحوم والد کی آخری خواہش کو پورا کرتے ہوئے، دو ہندو بہنوں نے بھارتی ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ مالیت کی چار بیگھہ زمین عیدگاہ کے لیے عطیہ کی، اس نیک کام سے مسلمان اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے عید کے موقع پر ہندو شخص کے لیے دعا کی۔

دہلی اور میرٹھ میں رہنے والی ان کی دو بیٹیاں سروج اور انیتا کو حال ہی میں رشتہ داروں کے ذریعے اپنے والد کی آخری خواہش کا علم ہوا۔

انہوں نے فوری طور پر کاشی پور میں رہنے والے اپنے بھائی راکیش رستوگی سے اس کے لیے رضامندی حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا اور وہ آسانی سے راضی ہو گئے۔

دوسری جانب راکیش رستوگی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد کی آخری خواہش کا احترام کرنا ہمارا فرض تھا، میری بہنوں نے کچھ ایسا کیا ہے جس سے ان کی روح کو سکون ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button