دلچسپ و حیرت انگیز

سکھ یاتریوں کو پرانے دور کی عکاسی کرنے والے ٹرین میں روانہ کیا گیا

 پاکستان ریلویز نے سکھ یاتریوں کو نارووال روانہ کرنے کے لیے پرانے طرز کے انجن والے سفاری ٹرین کا اہتمام کیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھ یاتریوں کو لاہور سے نارووال پہنچانے کے لیے اسٹیم سفاری ٹرین کا اہتمام کیا گیا، جو 3 سفاری، 2 انسپیکشن اور ایک پاور وین کوچز پر مشتمل تھی۔

سفاری ٹرین کو اسٹیم لوکوموٹیو انجن کی مدد سے چلایا گیا جو کہ پرانے دور کی عکاسی کرتا ہے، ریلویز نے سکھوں کی سہولت کے لیے خصوصی طور پر آج کے دن کے لیے یہ سفاری ٹرین چلائی، جسے روایتی انداز میں خوب صورتی سے سجایا گیا تھا۔

لاہور اسٹیشن سے ریلوے افسران نے اپنی موجودگی میں ٹرین کو روانہ کیا، سفاری ٹرین چلانے پر سکھوں نے پاکستان ریلویز کا شکریہ ادا کیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد حنیف گل نے افسران کو ہدایت کی کہ مہمان سکھوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے، اور ٹرین کی آمد و رفت کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے۔

واضح رہے سفاری ٹرین آج ہی نارووال سے واپس لاہور پہنچ کر اپنا راؤنڈ ٹرپ مکمل کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button