تازہ ترینخبریںپاکستان

گورنر پنجاب کا لاہور ہائیکورٹ کے جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وہ بطور گورنر لاہور ہائی کورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیج رہے ہیں۔

اسلام آباد میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سازش کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا، آج عمران خان کے خلاف سازش ہوئی اور ایک جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم توقع کر رہے تھے کہ ان کے حلف لیتے ہی 8، 10 ارب ڈالر قومی خزانے میں آجائیں گے، جو عمران خان پر صبح شام تنقید کرتے ہیں وہ بھی احساس پروگرام سے مستفید ہوتے تھے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب کا بحران سب کے سامنے ہے، پہلے دن سے جب سابق وزیرِ اعظم نے گورنر کے طور پر نامزد کیا، کام شروع کر دیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ گورنر 80 سے 82 یونیورسٹیز کا چانسلر بھی ہوتا ہے، کم وقت میں 2 سے 3 کام کرنے میں کامیاب ہوا ہوں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ ایک انوکھے لاڈلے کے ہاتھوں پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ یرغمال بنا ہوا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے یہ بھی کہا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ مریم اورنگزیب کوئی عوام کو ریلیف کی بات کریں گی، یہ تجربہ کارلوگ ہیں، ہم سوچ رہے تھے کہ ان کو فوری باہر سے پیسے مل جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button