تازہ ترینخبریںدنیا

افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 22 افراد ہلاک

افغانستان میں طوفانی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے 10 صوبوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 22 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے جبکہ مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر برائے نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ملاوی شرف الدین مسلم کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہوئے اور 100 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے۔

افغانستان کے جو صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ان میں قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تاخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، فریاب اور جوزان شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button