تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ٹرک ڈرائیور راتوں رات کیسے کروڑ پتی بن گیا؟

متحدہ عرب امارات میں ٹرک ڈرائیور کی نوکری کرنے والا بھارتی مسلمان شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں ملازمت کرنے والے مجیب چراتھڑی نے 12 ملین درہم تقریباً (60 کروڑ66 لاکھ پاکستانی روپے) کا بگ ٹکٹ رافل جیت لیا

مجیب نے 22 اپریل کو یہ ٹکٹ خریدا تھا جس کا ڈرا عید کے دوسرے روز ہوا ۔

کروڑ پتی شہری کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں کی گئی اس کی دعائیں رنگ لائی ہیں۔ ” میں نے کبھی زندگی میں سوچا بھی نہیں تھا کہ کروڑ پتی بن پاؤں گا۔

مجیب کا کہنا تھا کہ میرا تو بڑی مشکل سے گزارہ ہوتا ہے، اس رقم سے بہت سا قرضہ چکانا ہے، میں نے گھر کی تعمیر کیلئے جو قرضہ لیا تھا وہ بھی ادا کروں گا، اب میرے تمام معاملات سیدھے ہوگئے ہیں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button