دلچسپ و حیرت انگیز

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کی جوتیاں چوری

پارلیمنٹ ہاؤس میں جمعہ کی نماز کے دوران چور انتہائی مہارت سے قومی اسمبلی کے عملے اور صحافیوں کی جوتیاں چرا کر فرار ہوگئے۔

نمازی جب نماز سے فارغ ہو کر لوٹے تو ان کی جوتیاں غائب تھیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی غیر معمولی تھی لیکن اس کے باوجود چوروں نے منظم انداز میں واردات کی۔

کوشش کی گئی کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کا پتا لگایا جا سکے لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔ متاثرین مجبوراً ننگے پاؤں مسجد سے لوٹے۔

ادھر، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سکیورٹی عملے کی ناکامی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ معاملے کی تحقیقات جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن اور سارجنٹ ایٹ آرمز کریں گے۔

ذرائع قومی اسمبلی نے بتایا کہ جن سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی تھی وہ موقع موجود نہیں تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button