پاکستان

مجھے ہلکا نہ لیں، حکومت کو اندازہ نہیں کہ اس نے کس سے پنگا لیا ہے

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو پیغام دیا ہے کہ مجھے ہلکا نہ لیں کیونکہ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ نے کس سے پنگا لیا ہوا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا صوبہ ہمیشہ سے قربانیاں دیتا رہا ہے جس کی وجہ کچھ اضلاع بہت تعلیم، صحت اور روزگار کی صورت میں پیچھے رہ گئے ہیں، ہمیں ان اضلاع کے لوگوں کو آگے لے کر آنا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہمارا بہت بڑا مسئلہ قانون کی حکمرانی ہے، جس کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہوگی ہم اس کا ساتھ دیں گے، ہمارے صوبے کا حق ہمیں ملنا چاہیے اور میں حق لے کر رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے کہوں گا آپ نے مجھے ہلکا نہیں لینا کیونکہ آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ نے کس سے پنگا لیا ہوا ہے، میرے صوبے کے لوگوں کو حق دینا ہوگا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کو حق دیے بغیر آرام سے حکومت کرنے کا مت سوچیں کیونکہ عوام کا حق لینے کیلیے پوری عوام کو لے کر نکلوں گا، مجھے اس کیلیے کوئی بھی قربانی دینی پڑی اس کیلیے تیار ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گھڑ سوار ہوں اور گھوڑے جیسے جانور کو قابو کرتا ہوں، وفاق کو پیغام دیتا ہوں کہ ہمارا حق لینے کی بات کو ہلکا نہ لیں کیونکہ اگر حق نہیں دیں گے تو اسلام آباد میں چین سے نہیں بیٹھوں گا، صوبے کا حق زبردستی لیا تو پھر وفاق کو کوئی شکریہ بھی نہیں ادا کروں گا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ کے پئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ماورائے آئین اقدامات ہوئے، ملک میں زیادہ ادارے ڈیلیوری کے بجائے انتقام کا نشانہ بناتے ہیں، ہم نے اپنے اداروں کی اصلاح کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی حکومت پر تنقید برائے اصلاح کو خوش آمدید کہتے ہیں، عوام سے عہد ہے کہ کبھی مظلوم کے مقابلے میں ظالم کا ساتھ نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button