پاکستان

پولیس کا کسان احتجاجی قیادت پر بڑا کریک ڈائون٬ اہم گرفتاری

پولیس نے کسان رہنماؤں کےگھروں پر نقص امن کےتحت چھاپےمارتے ہوئے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر کوگرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چھاپوں کے دوران حافظ آباد میں کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اللہ چٹھہ کو سلطان پورہ سےگرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کےضلعی امیرملک شوکت پھلروان کو کوٹ چیاں سےگرفتار کیاگیا۔
واضح رہے کہ آج کسان رہنماؤں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کےسامنےدھرنےکی کال دےرکھی ہے۔

مزید برآں گندم کی خریداری اور باردانہ فراہمی نہ کیےجانےکےخلاف احتجاج کا اعلان کیاگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button